نوازشریف کے معاملے پر سیاست نہ کی جائے ،ن لیگ ہائیکورٹ میں انڈیمنٹی بانڈ جمع کرادے،فیصل جاوید

نوازشریف کے معاملے پر سیاست نہ کی جائے ،ن لیگ ہائیکورٹ میں انڈیمنٹی بانڈ جمع ...
نوازشریف کے معاملے پر سیاست نہ کی جائے ،ن لیگ ہائیکورٹ میں انڈیمنٹی بانڈ جمع کرادے،فیصل جاوید

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ نوازشریف کے معاملے پر سیاست اور لمبی لمبی تقریریں نہ کی جائیں ،مسلم لیگ ن لاہور ہائیکورٹ میں انڈیمنٹی بانڈ جمع کرادے۔

پی ٹی آئی کے سینٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے نوازشریف کا نام ایک بار ای سی ایل سے نکالنے کا فوری فیصلہ کیاہے، نواز شریف نے پہلے بھی خادمین حرمین شریفین کی ضمانت دی تھی، ان کا کہناتھا کہ نوازشریف کو فوری علاج کےلئے بیرون ملک بھیجا جائے ،نوازشریف کے معاملے پر سیاست اور لمبی لمبی تقریریں نہ کی جائیں ،مسلم لیگ ن لاہور ہائیکورٹ میں انڈیمنٹی بانڈ جمع کرادے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد