کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت اور کشمیر کی آزادی کیلئے میڈیا اہم کردار ادا کررہا ہے: شمیم اشرف

کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت اور کشمیر کی آزادی کیلئے میڈیا اہم کردار ادا ...
کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت اور کشمیر کی آزادی کیلئے میڈیا اہم کردار ادا کررہا ہے: شمیم اشرف

  



جدہ(محمد اکرم اسد) کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت اور کشمیر کی آزادی کیلئے میڈیا اہم کردار ادا کررہا ہے اس میں مزید کام کی اشد صرورت ہے۔اس وقت بین الاقوامی میڈیا ان لوگوں  کے ہاتھوں میں ہے جو نہیں چاہتے کہ مسئلہ حل ہو چونکہ یہ جدوجہد مسلمانوں کی یے اسلئے  انہیں کوئی دلچسپی نہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمیں اپنے میڈیا کو مزید سرگرم کرنا ہوگا۔

ایہ بات کشمیر ایکسپریس کی ایدیٹر اور KE  نیوز چینل کی CEO شمیم اشرف نے جدہ میں اپنے اعزاز میں دئیے گئے  پاکستان جرنلسٹ فورم کی جانب سے دئے گئے عصرانے میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہی شمیم اشرف عمرہ کی ادائیگی کے بعد جدہ تشریف لائی تھیں ۔عصرانے  میں جرنلسٹ فورم کے اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔عصرانے میں کشمیر ایکسپریس کے بیورو چیف سعودی عرب  اور پاک میڈیا فورم ریاض کے چئیرمین الیاس رحیم نے خصوصی شرکت کی۔شمیم اشرف نے کہا کہ وزیر اعظم  عمران خان نے کشمیر کے حوالے سے شاندار تقریر کی ۔مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے تقاریر سے زیادہ عملی اقدام کی ضرورت ہے ورنہ تقاریر تو سلامتی کونسل ۔اقوام متحدہ میں ذوالفقار علی بھٹو، شہید بے نظیر بھٹو ، نواز شریف نے بھی بہت شاندار تقاریر سے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا ۔

شمیم اشرف  نے کہا کہ کشمیر ایکسپریس کا اجراء ہی اسکے مالکان کے خاندان کے افراد کی تحریک آزادی کشمیر میں شہادت کے وقت سے ہوا  اس لئے کشمیر ایکسپریس تحریک آزادی کشمیر میں عملی طور پر پر شامل ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان جرنلسٹ فورم مستند اور تجربہ رکھنے والے محب وطن صحافیوں کا فورم ہے جو تحریک آزادی کشمیر کو میڈیا میں لانے کے ساتھ ساتھ پاک سعودی دوستی کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ   پاکستانیوں کے مسائل بھی ارباب اقتدار تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کررہا ہے ۔انہوں نے کہا کشمیر ایکسپریس کے صحافت مثبت تحریروں کی حوصلہ افزاء کرتے ہیں ۔

اس موقع پر الیاس رحیم ،امیر محمد خان ،شاہد نعیم ،جمیل راٹھور ، یحییٰ اشفاق ، ذاکر بھٹی، اسد اکرم ، جاوید راہو،  خالد چیمہ نے بھی اظہار خیال کیا۔

مزید : عرب دنیا