ذہنی اورجسمانی معذوربچوں کے حوالے سے آگاہی سیمینار نجی گیسٹ ہاوس عمرکوٹ میں منعقد

ذہنی اورجسمانی معذوربچوں کے حوالے سے آگاہی سیمینار نجی گیسٹ ہاوس عمرکوٹ میں ...
ذہنی اورجسمانی معذوربچوں کے حوالے سے آگاہی سیمینار نجی گیسٹ ہاوس عمرکوٹ میں منعقد

  



عمرکو ٹ (سید ریحان شبیر ) اسپیشل اولمپکس پاکستان کی جانب سے ضلع عمرکوٹ میں ذہنی اورجسمانی معذوربچوں کے حوالے سے آگاہی سیمینار نجی گیسٹ ہاوس عمرکوٹ میں منعقد کیاگیا۔

سیمینار کے ممہان خا ص اسپیشل اولمپکس پاکستان کی سنئیر رہنما تحمینہ عظیم نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسپیشل اولمپکس پاکستان ایک بین اقوامی تحریک ہے اس ادارے کی جانب سے پوری دنیا میں کھیلوں سے متعلق لا تعداد کام کئے گے ہیں، انہوں نے کہا کہ اسپیشل اولمپکس پاکستان ایک غیر منافع بخش ادارا ہے جو خصوصی طور پر ذہنی،جسمانی معذور بچوں اور افراد کی زندگی میں کھیلوں کے زریعے ان کی زندگی میں تبدیلی اور اعتماد بحال کرنے کے لیے اقدامات کر رہا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس ادارے کا قیام 1989 ع میں عمل میں آیا اور سب سے پہلے 20 ایتھلیٹس کھلاڑیوں کی رجسٹریشن ہوئی اور اب تک 29811 ایتھلیٹس،3693 کوچز اور 3035رضا کار موجود ہیں، انہوں نے کہا کہ اس ادارے کی جانب سے سال 2018 میں  77مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسپیشل اولمپکس پاکستان کے چئیر پرسن محترمہ رونق لاکھانی نے اپنی زندگی کے 29 سال اس ادارے میں وقف کرنے کی وجہ سے انہیں (ستارہ امتیاز) سے بھی نوازا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ عمرکوٹ ایک پسماندہ علائقہ ہے جہاں خصوصی طور پر ذہنی اور جسمانی معذور افراد کی زندگی میں کھیلوں کی فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس پروگرام کا اہم مقصد دنیا میں پسماندہ اور معذور افراد خاص طور پر ذہنی اور جسمانی معذور افراد سے میں خود اعتمادی بحال کرنا ہے، اس موقع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اسپیشل اولمپکس پاکستان کے فوکل پرسن عبدالغنی ہالیپوٹو نے کہا کہ اسپیشل اولمپکس پاکستان ایک عالمی تحریک ہے جو خصوصی طور پر ذہنی اور جسمانی معذور افراد اور بچوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اسپیشل اولمپکس پاکستان کی جانب سے سماج میں انتہائی قابل توجہ ذہنی اور جسمانی معذور خصوصی طور پر بچوں کو کھیلو ں کے زریعے اپنے اندر خود اعتمادی کرنا ہے تاکہ وہ معاشرے میں اپنا رول ادا کر سکیں، اس موقع پر پاکستان ہیومن رائیٹس کے رہنما جانب علی دلوانی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔   

مزید : علاقائی /سندھ /عمرکوٹ