شہباز شریف کے بیان حلفی میں صرف اس ایک چیز کی ضمانت دی گئی ہے،فواد چودھری نے نیا نقطہ اٹھادیا

شہباز شریف کے بیان حلفی میں صرف اس ایک چیز کی ضمانت دی گئی ہے،فواد چودھری نے ...
شہباز شریف کے بیان حلفی میں صرف اس ایک چیز کی ضمانت دی گئی ہے،فواد چودھری نے نیا نقطہ اٹھادیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کہتے ہیں کہ نوازشریف کی ضمانت کیلئے جمع کرائے گئے بیان حلفی کے حوالے سے سرکاری وکلا کی حمایت کردی۔کہتے ہیں کہ بیان حلفی میں صرف ایک ہی یقین دہانی ہے اور وہ یہ کہ نوازشریف واپس نہیں آئیں گے۔

ٹویٹر پر داغے گئے اپنے تازہ ترین بیان میں فواد چودھری نے کہا کہ ”نواز شریف کے وکلا نے جو حلف نامہ جمع تجویز کیا ہے اس میں صرف ایک یقین دہانی ہے کی میاں صاحب نے واپس نہیں آنا۔۔۔۔۔ وفاقی حکومت کے وکلاءکا موقف بالکل جائز اور قانونی طور پر درست ہے۔

خیال رہے شہبازشریف نے سادہ کاغذ پر ہاتھ سے لکھا ایک مسودہ عدالت کو پیش کیاجس میں کہا کہ نوازشریف صحتیابی اور غیر ملکی ڈاکٹرز کی اجازت کے بعد وطن واپس آئیں گے جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے اس بیان حلفی کو مسترد کردیاہے۔

سوشل میڈیا پر فواد چودھری کے ٹویٹ پر سیکڑوں لوگوں نے ردعمل دیاہے۔

شیخ فیصل نامی ایک صارف لکھتے ہیں “سمجھنے والی بات ن لیگ کہہ رہی ہے نواز شریف ٹھیک ہو کر واپس آجائے گا یہ نہیں بتا رہے ہیں کہ کب تک ٹھیک وہ گا ،عمران کی جب تک حکومت ہے نہ اس نے ٹھیک ہوناہے نہ ہی اس نے واپس آنا ہے، پانچ پہلے سے ہی مفروریہ ہیں یہ رہ گیا تھا اس کو بھی بھگا رہے ہیں.

شیخو نامی ایک صارف نے کچھ یوں تبصرہ کیا

صبیحہ نے خزانہ لوٹنے کا موقع فراہم کرنے اور پھر سو سال کیلئے ضمانت دیئے جانے کی فرمائش کی

معصوم کاشف کا خیال ہے کہ یہ سب مزاق بنایاہواہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی