مریم نواز کا شہباز شریف سے رابطہ ،عدالتی کارروائی پر اعتماد میں لیا

مریم نواز کا شہباز شریف سے رابطہ ،عدالتی کارروائی پر اعتماد میں لیا
مریم نواز کا شہباز شریف سے رابطہ ،عدالتی کارروائی پر اعتماد میں لیا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے شہبازشریف سے رابطہ کیا ،شہبازشریف نے مریم نواز کو کیس کی سماعت پر اعتماد میں لیااورعدالت میں جمع کروائے گئے بیان حلفی کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔

نجی ٹی وی جی این این نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے پارٹی صدرشہبازشریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیاجس پر شہبازشریف نے مریم نواز کو کیس کی سماعت پر اعتماد میں لیا اور عدالت میں جمع کروائے گئے بیان حلفی کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازشریف نے مریم نواز کو انڈیمنٹی بانڈ جمع نہ کرانے پر بھی آگاہ کیا،مریم نواز نے والد نوازشریف کو تمام تفصیلات سے آگاہ کیا ۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور