نوازشریف آج یا کل،یا کچھ دنوں میں بیرون ملک روانہ ہو جائیں گے، لندن ہوجاتی امراموت کے فرشتے سے فائل گم نہیں ہوتی ،شیخ رشید

نوازشریف آج یا کل،یا کچھ دنوں میں بیرون ملک روانہ ہو جائیں گے، لندن ہوجاتی ...
نوازشریف آج یا کل،یا کچھ دنوں میں بیرون ملک روانہ ہو جائیں گے، لندن ہوجاتی امراموت کے فرشتے سے فائل گم نہیں ہوتی ،شیخ رشید

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ نوازشریف آج یا کل،یا کچھ دنوں میں بیرون ملک روانہ ہو جائیں گے، لندن ہوجاتی امراموت کے فرشتے سے فائل گم نہیں ہوتی ،عمران خان نے یہ ہی کہا تھا کہ پیسے دو اور جاﺅ۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف اور آصف زرداری کی سیاست ختم ہو چکی ہے ،نوازشریف آج یا کل،یا کچھ دنوں میں روانہ ہو جائیں گے،یہ باتیں کر چکاہوں،انہوں نے کہا کہ آصف زرداری سمیت ددوسرے لوگ پلی بار گین کی طرف جا رہے ہیں،صورتحال کے مطابق دونوں پارٹیوں کے کیلئے رستہ نکل رہا ہے،مولانا نے کھایا پیا کچھ نہیں گلاس توڑا12 آنے،انہوں نے کہا کہ لندن ہوجاتی امراموت کے فرشتے سے فائل گم نہیں ہوتی ،موت کے فرشتے سے فائل گم نہیں ہوتی ،فائل لندن میں ہویا جاتی امرا،فائل پر ٹائم درج ہوتا ہے،انہوں نے کہا کہ عمران خان نے یہ ہی کہا تھا کہ پیسے دو اور جاﺅ۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور