”میں پاکستان آنے کیلئے بے تاب ہوں“

”میں پاکستان آنے کیلئے بے تاب ہوں“
”میں پاکستان آنے کیلئے بے تاب ہوں“

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) مایہ ناز سابق آسٹریلین کرکٹر شین واٹسن پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن میں شرکت کیلئے پاکستان آنے کیلئے بے تاب ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی خبر رساںادارے سے گفتگو کرتے ہوئے شین واٹسن نے کہا کہ پانچویں ایڈیشن کے تمام میچز پاکستان میں کھیلنے کیلئے تیار ہوں،گزشتہ ایونٹ کے فائنل میں کراچی میں شاندار ماحول دیکھا، خود بھی دورے کا خوب لطف اٹھایا اور زندگی میں ایک یادگار وقت گزارا۔

انہوں نے اس موقع پر پاکستان میں کئے گئے سیکیورٹی انتظامات کو بھی سراہا اور کہا کہ وہ ایک مرتبہ پھر پاکستان میں کھیلنے کیلئے بے تاب ہیں اور یہ بھی جانتے ہیں کہ وہاں میرے پرستاروں کی بڑی تعداد موجود ہے، ان سب کے سامنے ایکشن میں نظر آنے کیلئے بے تاب ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل ایک مشکل ٹورنامنٹ ہے جس میں کرکٹ بالخصوص باﺅلنگ کا معیار بہت شاندار ہے، گزشتہ ایونٹ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو باصلاحیت نوجوان کرکٹرز اور پاور ہٹرز کی خدمات حاصل تھیں، امید ہے کہ اس بار بھی ٹائٹل کے دفاع میں کامیاب ہوجائیں گے۔

مزید : کھیل