”ٹیسٹ سیریز شروع ہونے سے پہلے میں بہت خوش ہوں کیونکہ۔۔۔“ اسد شفیق نے پاکستانیوں کو امید دلا دی

”ٹیسٹ سیریز شروع ہونے سے پہلے میں بہت خوش ہوں کیونکہ۔۔۔“ اسد شفیق نے ...
”ٹیسٹ سیریز شروع ہونے سے پہلے میں بہت خوش ہوں کیونکہ۔۔۔“ اسد شفیق نے پاکستانیوں کو امید دلا دی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز اسد شفیق نے آسٹریلیا کیخلاف سیریز سے قبل وارم اپ میچز میں فارم کی بحالی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور وہ ٹیسٹ سیریز میں بھی اس فارم کو بحال رکھنے کی کوشش کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پرتھ میں دوسرے ٹور میچ کے پہلے روز کا کھیل ختم ہونے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسد شفیق نے کہا کہ کسی بھی سیریز سے پہلے سکور بورڈ پر رنز سجانا ہمیشہ ہی اطمینان کا باعث ہوتا ہے اور اس سے میرے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، برسبین میں کھیلے جانے والے گزشتہ ٹیسٹ میچ میں میری سنچری کے باوجود پاکستان کو شکست ہوئی تھی، اس بار بطور ٹیم بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں سیریز جیت کر تاریخ رقم کرنے کا موقع ہے جس کا بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے تمام کھلاڑی تیار ہیں۔ پاکستان کیلئے کھیلنا بڑے اعزاز کی بات ہے، بہترین کرکٹ سے فتوحات کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کریں گے، بطور سینئر بیٹسمین اپنی ذمہ داری محسوس کرتا ہوں۔

ایک سوال پر اسد شفیق نے کہا کہ نوجوان باﺅلرز کی شمولیت سے پیس بیٹری میں ایک نئی جان آ گئی ہے، پیس اور سوئنگ کے ہتھیاروں سے لیس فاسٹ باﺅلرز آسٹریلیا کوحیران کرسکتے ہیں، کینگروز کی پیس بیٹری بھی بہترین لیکن ہمارے بیٹسمینوں میں اتنی مہارت ہے کہ میزبان تجربہ کار باﺅلرز کا سامنا کر سکیں۔

مزید : کھیل