عدالتی ڈرافٹ نواز شریف کو بھجوایا گیا تو انہوں نے کیا کہا؟ بڑی خبر آگئی

عدالتی ڈرافٹ نواز شریف کو بھجوایا گیا تو انہوں نے کیا کہا؟ بڑی خبر آگئی
عدالتی ڈرافٹ نواز شریف کو بھجوایا گیا تو انہوں نے کیا کہا؟ بڑی خبر آگئی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے پیش کیے جانے والے ڈرافٹ کو مسلم لیگ ن کے وکلا نے قبول کرلیا ہے۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ عدالت کی جانب سے اپنا ڈرافٹ مسلم لیگ ن کے وکلا کو پیش کیا گیا تھا۔ بعد ازاں وکلا نے اس پر مشاورت کی اور شہباز شریف نے اسے نواز شریف کو بھجوادیا۔ نواز شریف نے عدالتی ڈرافٹ کا جائزہ لینے کے بعد اسے قبول کرلیا۔

خیال رہے کہ عدالت نے نئے بیان حلفی میں نواز شریف کو بیرون ملک علاج کیلئے 4 ہفتوں کا وقت دیا ہے، اگر نواز شریف کی صحت بہتر نہیں ہوتی تو اس مدت میں توسیع کی جاسکتی ہے۔ عدالت کے ڈرافٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومتی نمائندہ سفارتخانے کے ذریعے نواز شریف سے رابطہ کرے گا۔

مزید : Breaking News /قومی