نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت، ہائیکورٹ کے باہر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کیا کہا؟

نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت، ہائیکورٹ کے باہر کارکنوں سے خطاب کرتے ...
نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت، ہائیکورٹ کے باہر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کیا کہا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عدالت عالیہ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو غیر مشروط طور پر 4 ہفتوں کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی ہے، یہ سب والدہ اور کارکنوں کی دعاﺅں کی بدولت ممکن ہوا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کے باہر مسلم لیگ ن کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت ملنے پر وہ پوری قوم کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں، قوم کی دعائیں رنگ لائیں اور فیصلہ نواز شریف کے حق میں آیا، عدالت عالیہ نے انسانی بنیادوں پر یہ فیصلہ کیا ہے۔
شہباز شریف نے کہا حکومتی شرط تھی کہ جب تک انڈیمنٹی بانڈ نہ دیں ، عدالت عالیہ نے اس شرط کو نامنظور کیا ہے اور اس کے بغیر میاں نواز شریف کو فی الفور بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ہے، اب نواز شریف کے علاج میں پیدا کی گئی آخری حکومتی رکاوٹ بھی ختم ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ عدالت عالیہ لاہور نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو 4 ہفتوں کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی ہے اور کہا ہے کہ اگر علاج کے دوران وقت بڑھانے کی ضرورت پیش آئے تو اس میں اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -