نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت ملتے ہی مریم بھی میدان میں آگئیں

نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت ملتے ہی مریم بھی میدان میں آگئیں
نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت ملتے ہی مریم بھی میدان میں آگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ان کے والد نواز شریف کو بیرون ملک لے جانے کی تیاریاں مکمل ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ سے نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت ملنے کے بعد نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے اپنی بہن مریم نواز سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ گفتگو کے دوران حسین نواز نے اپنی بہن سے ایئر ایمبولینس کے بارے میں پوچھا جس پر مریم نواز نے انہیں بتایا کہ نواز شریف کے باہر جانے کی تیاری مکمل ہے۔
خیال رہے کہ عدالت عالیہ لاہور نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو 4 ہفتوں کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی ہے اور کہا ہے کہ اگر علاج کے دوران وقت بڑھانے کی ضرورت پیش آئے تو اس میں اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -