نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت،ڈاکٹر شہباز گل نے ایسی بات کہہ دی کہ شہباز شریف غصے سے آگ بگولہ ہو جائیں گے

نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت،ڈاکٹر شہباز گل نے ایسی بات کہہ دی کہ ...
نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت،ڈاکٹر شہباز گل نے ایسی بات کہہ دی کہ شہباز شریف غصے سے آگ بگولہ ہو جائیں گے

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے سابق ترجمان ڈاکٹر شہباز گل لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے نواز شریف کوبیرون ملک علاج کے لئے چار ہفتوں کی غیر مشروط اجازت دینے پر میدان میں آ گئے اور شہباز شریف کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ایسی بات کہہ دی ہے کہ ن لیگی کارکنوں کے غصے کی انتہا نہ رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹس کرتے ہوئے ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ سیدھا کیوں نہیں کہہ دیتےکہ لوٹ لیاہے اب جانا چاہتے ہیں اور واپس نہیں آنا، بار بار جھوٹ کیوں بول رہے ہیں؟۔انہوں نے کہا کہ افسوس یہ کہ اب سب کو اِن لوٹنے والوں پر ترس آ رہا ہے، یہی ترس ہے جس کی وجہ سے اس ملک میں آج تک امیر کو سزا نا مل سکی، جیسے ہی کوئی موٹا مرغا پکڑ میں آتا ہے جمہوریت خراب ہوتی ہے۔ڈاکٹر شہباز گل نے لاہور ہائی کورٹ میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی جانب سے سادہ کاغذ پر لکھی جانے والی تحریر ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اس تحریر سے واضح لگ رہا کہ چھوٹے میاں صاحب اپنے بڑے بھائی کی واپسی بارے گارنٹی /شورٹی دینے سے ہچکچا رہے ہیں. پارٹی قیادت ایکدوسرے کی گارنٹی نہیں دے سکتی تو ’’فیر کیندے بوٹا گلاں کردا ‘‘۔

یاد رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو نام غیر مشروط طور پر ای سی ایل سے نکالنے کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے 4 ہفتوں کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہشہباز شریف اور نواز شریف نے انڈر ٹیکنگ دی ہے، نواز شریف 4 ہفتوں کیلئے بیرون ملک جاسکتے ہیں اور علاج کے دوران اس میں توسیع بھی ہوسکتی ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد