نواز شریف کو بیرون ملک بھجوانے سے چوہدری برادران کو کیا فائدہ ہوگا؟ حکومتی وزیر کے تہلکہ خیز انکشاف نے لیگی کارکنوں کی نیندیں اڑا دیں

نواز شریف کو بیرون ملک بھجوانے سے چوہدری برادران کو کیا فائدہ ہوگا؟ حکومتی ...
نواز شریف کو بیرون ملک بھجوانے سے چوہدری برادران کو کیا فائدہ ہوگا؟ حکومتی وزیر کے تہلکہ خیز انکشاف نے لیگی کارکنوں کی نیندیں اڑا دیں

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی غیر موجودگی کا چوہدری برادران بھرپور فائدہ اٹھا کر لیگی کارکنوں کو اپنی طرف مائل کریں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے میاں اسلم اقبال نے کہا کہ چوہدری برادران بہت ہی زیرک سیاستدان ہیں ، وہ لیگی کارکنوں کی ہمدردیاں سمیٹنے کیلئے متحرک ہوئے ہیں۔ عدالتی فیصلے کے بعد ن لیگ کے قائد نواز شریف اور صدر شہباز شریف دونوں ہی علاج کیلئے بیرون ملک چلے جائیں گے جس کے باعث ایک خلا پیدا ہوجائے گا۔ ایسے میں جو لوگ ن لیگ سے تنگ آچکے ہیں چوہدری برادران انہیں اپنی طرف مائل کرنے کی کوشش کریں گے۔

میاں اسلم اقبال کے مطابق چوہدری برادران سمجھتے ہیں کہ ن لیگ چھوڑ کر جانے والے بجائے پی ٹی آئی کی طرف جائیں ، اگر وہ ق لیگ میںآجائیں تو ٹھیک ہے۔ اس وقت چوہدری برادران اپنا حصہ وصول کرنا چاہتے ہیں، وہ عمران خان کے خلاف نہیں جارہے ۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور