نواز شریف کو لندن میں 2 سے 3 روز علاج کے بعد کہاں بھیج دیا جائے گا؟ بڑا دعویٰ سامنے آگیا

نواز شریف کو لندن میں 2 سے 3 روز علاج کے بعد کہاں بھیج دیا جائے گا؟ بڑا دعویٰ ...
نواز شریف کو لندن میں 2 سے 3 روز علاج کے بعد کہاں بھیج دیا جائے گا؟ بڑا دعویٰ سامنے آگیا

  



لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف کو علاج کیلئے پہلے لندن اور اس کے بعد امریکی شہر بوسٹن لے جایا جائے گا۔

نجی ٹی وی 92 نیوز نے شریف خاندان کے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ سے بیرون ملک جانے کی اجازت ملنے کے بعد ان کے صاحبزادے حسین نواز کی لندن کے ہارلے سٹریٹ کلینک میں ڈاکٹرز سے مشاورت جاری ہے، وہاں ڈاکٹرز کی ٹیم نے انتظامات کو حتمی شکل دے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کا لندن میں 2 سے 3 روز علاج ہوگا، اس کے بعد انہیں امریکی شہربوسٹن کے ہسپتال میں علاج کیلئے لے جایا جائے گا، وہاں ان کا خون سے متعلق علاج ہوگا۔ حسین نواز اور ہارلے سٹریٹ کلینک کے ڈاکٹرز نے مشاورت کے بعد سابق وزیر اعظم کو بوسٹن لے جانے پر اتفاق کرلیا ہے۔

دوسری جانب لاہور میں ایئر ایمبولینس کیلئے بھی دستاویزات مکمل کی جارہی ہیں، ایئر ایمبولینس آج رات یا کل صبح لاہور پہنچے گی۔

مزید : Breaking News /قومی