نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت کا فیصلہ، حکومت اپیل کرے گی یا نہیں؟ سینیٹر فیصل جاوید میدان میں آگئے

نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت کا فیصلہ، حکومت اپیل کرے گی یا نہیں؟ ...
نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت کا فیصلہ، حکومت اپیل کرے گی یا نہیں؟ سینیٹر فیصل جاوید میدان میں آگئے

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کا فیصلہ تفصیلی فیصلہ دیکھنے کے بعد کیا جائے گا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل جاوید نے کہا کہ ہم چاہتے تھے کہ نواز شریف ایڈیمنٹی بانڈ دے کر جائیں ، یہ شرط اس لیے رکھی تھی کیونکہ ان کے بہت سے رشتے دار مفرور ہیں، مرضی کے فیصلوں کی حمایت اور مخالفت میں فیصلے نہ ماننا ن لیگ کا وطیرہ ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ تفصیلی فیصلے کے بعد اپیل میں جانے یا نہ جانے کا فیصلہ کیا جائے گا، حکومت کا آئندہ کا لائحہ عمل کابینہ طے کرے گی۔

خیال رہے کہ عدالت عالیہ لاہور نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو 4 ہفتوں کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی ہے اور کہا ہے کہ اگر علاج کے دوران وقت بڑھانے کی ضرورت پیش آئے تو اس میں اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے۔

مزید : قومی