نواز شریف کی ضمانت میں شہباز شریف کا کردار، مراد سعید نے انگلی اٹھادی

نواز شریف کی ضمانت میں شہباز شریف کا کردار، مراد سعید نے انگلی اٹھادی
نواز شریف کی ضمانت میں شہباز شریف کا کردار، مراد سعید نے انگلی اٹھادی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے نواز شریف کا ضامن بننے پر شہباز شریف کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ کرپشن کے مجرم کے جناب شہباز شریف صاحب اچھے ’گارنٹر‘ بنے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے صدر خود کرپشن کیسز میں ضمانت پر ہیں، ان کابیٹا اور داماد فرار ہیں۔

مراد سعید نے کہا کہ شہباز شریف کے بھائی کا سمدھی (اسحاق ڈار) اور دونوں بیٹے اشتہاری ہیں، کچھ نو دو گیارہ ہو چکے اور کچھ۔۔۔۔۔

خیال رہے کہ عدالت عالیہ لاہور نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو 4 ہفتوں کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی ہے اور کہا ہے کہ اگر علاج کے دوران وقت بڑھانے کی ضرورت پیش آئے تو اس میں اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے۔

مزید : قومی