”نسیم شاہ بالکل ویسا ہی ہے جیسے محمد عامر 2009ءمیں۔۔۔“ شعیب اختر نے انتہائی شاندار بات کہہ دی

”نسیم شاہ بالکل ویسا ہی ہے جیسے محمد عامر 2009ءمیں۔۔۔“ شعیب اختر نے انتہائی ...
”نسیم شاہ بالکل ویسا ہی ہے جیسے محمد عامر 2009ءمیں۔۔۔“ شعیب اختر نے انتہائی شاندار بات کہہ دی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے مایہ ناز سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے کہا ہے کہ نسیم شاہ کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ وہ جانتا ہے باﺅلنگ کیسے کرنی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شعیب اختر نے کہا ہے کہ نوجوانی میں باﺅلنگ کے گر جاننا بہت ہی کمال کی بات ہے اور یہ خداداد صلاحیت ہوتی ہے۔ یہ بالکل محمد عامر جیسا ہے جب وہ 2009ءمیں منظرعام پر آئے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نسیم شاہ نے اپنی والدہ کی وفات پر آسٹریلیا میں ہی رہنے کا فیصلہ کیا جو ایک مشکل مگر بہادرانہ فیصلہ تھا۔ پاکستانی ٹیم کیلئے منتخب ہونے پر ان کی والدہ یقینا بہت خوش ہوئی ہوں گی لیکن افسوسناک بات یہ ہے کہ وہ اپنے بیٹے کو پاکستان کیلئے کھیلتا نہیں دیکھ سکیں گی۔

مزید : کھیل