عدالتی حکم کا احترام  کرتے ہیں،تفصیلی فیصلہ پڑھنے کے بعد قانونی ٹیم حتمی اور واضح لائحہ عمل دے گی:ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

عدالتی حکم کا احترام  کرتے ہیں،تفصیلی فیصلہ پڑھنے کے بعد قانونی ٹیم حتمی ...
عدالتی حکم کا احترام  کرتے ہیں،تفصیلی فیصلہ پڑھنے کے بعد قانونی ٹیم حتمی اور واضح لائحہ عمل دے گی:ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم کی معاون  خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان رول آف لاء پر یقین رکھتے ہیں ، ملکی عدالتوں کو مضبوط  اور بااختیار دیکھنا  چاہتے ہیں اور انصاف کا  بول بالاچاہتے،ہم عدالتی حکم کا احترام  کرتے ہیں،نواز شریف کے علاج کے لئے حکومت ،کابینہ اور وزیر اعظم  نے سہولت کاری کے لئے جو کرادرا ادا کیا پاکستانی تاریخ میں اس کی نظیر نہیں ملتی،عدالت نے بھی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فیصلہ سنایا  اورحکومتی فیصلے کی تائیدکی،تفصیلی فیصلہ پڑھنے کے بعد حکومت کی قانونی ٹیم حتمی اور واضح لائحہ عمل دے گی۔

نجی  ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہوزیر اعظم اورحکومت نے انسانی ہمدردی کی بنیاد ،قانون  اور  انسانی ہمدردی کو ایک آئینی پیر امیٹر میں تبدیل کرنے  پر جس کشادہ دلی کا مظاہرہ  کیا اس کی آج عدالت کے اندر بھی جھلک نظر آئی،ڈرافٹ بار بار ن لیگ کی قیادت کو دیا جاتا رہا پھر حکومت کو  بھی اس ڈرافٹ تک رسائی تھی،ہم عدالتی حکم کا احترام  کرتے ہیں۔انہوں نے کہا  کہ ابھی تک تفصیلی فیصلہ نہیں  آیا ،دیکھنا یہ ہے کہ عدالت ای سی ایل سے نواز شریف کا نام نکالنے کے لئے کیا ہدایات دیتی ہے؟کیونکہ ایک دفعہ کے لئے تو  وفاقی کابینہ  نے بھی منظوری   دی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ان کے علاج کے لئے حکومت ،کابینہ اور وزیر اعظم  نے سہولت کاری کے لئے جو کرادرا ادا کیا ہے پاکستانی تاریخ میں اس کی نظیر نہیں ملتی،کہ کوئی  سزا یافتہ قیدی اور مجرم جیل  کے اندر اپنے علاج معالجے کے لئے بیرون ملک  جانا چاہتا ہوتو  عدالت نے اس کوریلیف دیا ہو اور حکومت اس کے علاج کے لئے بیرون ملک جانے کے لئے ہر ممکنہ سہولت فراہم کرے،لیکن اس کے ساتھ  ساتھ دیکھنا یہ ہے کہ گارنٹی کا  جو  ہمارانقطعہ نظر تھا اور کابینہ نے جس کی منظوری دی تھی اس پر اگر عدالت غیر مشروط ای سی ایل سے نکالنے کی اجازت ہے تو پھر تفصیلی فیصلہ میں حکومت کو کیااحکامات دیتی ہے؟لیگل ٹیم سارے معاملے کو دیکھ رہی  ہے ،فصیلی فیصلہ پڑھنے کے بعد قانونی ٹیم حتمی اور واضح لائحہ عمل دے گی۔

مزید :

قومی -