’ نواز شریف کے حوالے سے عدالت نے عارضی فیصلہ دیا ، اصل کیس تو ۔۔۔‘ اٹارنی جنرل آف پاکستان بھی میدان میں آگئے

’ نواز شریف کے حوالے سے عدالت نے عارضی فیصلہ دیا ، اصل کیس تو ۔۔۔‘ اٹارنی ...
’ نواز شریف کے حوالے سے عدالت نے عارضی فیصلہ دیا ، اصل کیس تو ۔۔۔‘ اٹارنی جنرل آف پاکستان بھی میدان میں آگئے

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے حوالے سے عدالت نے عارضی فیصلہ دیا ہے، اصل کیس جنوری میں شروع ہوگا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور خان نے کہا کہ عدالت نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر عارضی فیصلہ سنایا گیا ہے کوئی فائنل حکم نہیں دیا گیا۔ کیس کی سماعت جنوری میں مقرر کی گئی ہے اور جنوری میں ہی اس پر باقاعدہ بحث ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ نے جو فیصلہ کیا تھا جنوری میں اس کا دفاع کریں گے، عدالت فیصلہ کرے گی کیا کوئی قیدی اس طرح باہرجاسکتا ہے یا نہیں۔

خیال رہے کہ عدالت عالیہ لاہور نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو 4 ہفتوں کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی ہے اور کہا ہے کہ اگر علاج کے دوران وقت بڑھانے کی ضرورت پیش آئے تو اس میں اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے۔

مزید : قومی