’پاکستان میں انسان اور انسانی حقوق صرف نواز شریف کیلئے باقی سب جانور ہیں‘ ارشاد بھٹی برس پڑے

’پاکستان میں انسان اور انسانی حقوق صرف نواز شریف کیلئے باقی سب جانور ہیں‘ ...
’پاکستان میں انسان اور انسانی حقوق صرف نواز شریف کیلئے باقی سب جانور ہیں‘ ارشاد بھٹی برس پڑے

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ارشاد بھٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں تمام انسانی حقوق صرف نواز شریف کیلئے ہیں باقی سب جانور ہیں۔

نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت ملنے پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ اللہ میاں صاحب کوصحت عطافرمائے، انہیں ایون فیلڈ کیس میں ضمانت مل گئی، فلیگ شپ ریفرنس میں ٹیکنیکل بنیادوں پربری ہوگئے، چوہدری شوگر ملز کیس میں بھی ضمانت ہوگئی۔

ارشاد بھٹی نے کہا کہ نواز شریف کو العزیزیہ کیس میں پہلے 6 ہفتے کا ریلیف ملا پھر 8 ہفتے کا اور اب ای سی ایل کا ریلیف بھی مل گیا۔ ان کی 2دونوں میں2 ہائیکورٹس سے ضمانتیں بھی ہوگئیں۔ اس ملک میں انسان اور انسانی حقوق صرف3دفعہ کے وزیر اعظم کے ہیں اور باقی سب جانور ہیں۔

خیال رہے کہ عدالت عالیہ لاہور نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو 4 ہفتوں کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی ہے اور کہا ہے کہ اگر علاج کے دوران وقت بڑھانے کی ضرورت پیش آئے تو اس میں اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد