نواز شریف نے لاہور ہائیکورٹ میں کیا بیان حلفی جمع کرادیا؟ بڑی خبر آگئی

نواز شریف نے لاہور ہائیکورٹ میں کیا بیان حلفی جمع کرادیا؟ بڑی خبر آگئی
نواز شریف نے لاہور ہائیکورٹ میں کیا بیان حلفی جمع کرادیا؟ بڑی خبر آگئی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں اپنے بیرون ملک جانے کے حوالے سے بیان حلفی جمع کرادیا گیا ہے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرائے گئے اپنے حلف نامے میں کہا ہے کہ حلفیہ اقرار کرتا ہوں کہ 4 ہفتوں میں پاکستان واپس آو¿ں گا اور واپس آکر عدالت میں زیر سماعت کیسز کا سامنا کروں گا۔

نواز شریف کے حلف نامے کے متن کے مطابق انہوں نے کہا کہ میں اپنے بھائی شہباز شریف کی طرف سے دیے جانے والے حلفیہ اقرار کا بھی پابند ہوں،حلفیہ کہتا ہوں کہ صحت یاب ہوکر وطن واپس آوَں گا۔

خیال رہے کہ عدالت عالیہ لاہور نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو 4 ہفتوں کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی ہے اور کہا ہے کہ اگر علاج کے دوران وقت بڑھانے کی ضرورت پیش آئے تو اس میں اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ عدالت عالیہ لاہور نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو 4 ہفتوں کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی ہے اور کہا ہے کہ اگر علاج کے دوران وقت بڑھانے کی ضرورت پیش آئے تو اس میں اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے۔

مزید : قومی /Breaking News