”حکومت ہر روز اپنی پوزیشن تبدیل کر رہی ہے کیونکہ ۔۔۔“شاہ زیب خانزادہ کی حکومت پر تنقید

”حکومت ہر روز اپنی پوزیشن تبدیل کر رہی ہے کیونکہ ۔۔۔“شاہ زیب خانزادہ کی ...
”حکومت ہر روز اپنی پوزیشن تبدیل کر رہی ہے کیونکہ ۔۔۔“شاہ زیب خانزادہ کی حکومت پر تنقید

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن )معروف اینکر پرسن شاہ زیب خانزادہ نے کہ ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد اب حکومت کو نہیں پتہ کے آگے کیا کرنا ہے ،سپریم کورٹ میں جانا ہے یا نہیں ،نہ تو حکومتی وزراءکو پتہ ہے اور نہ ہی پی ٹی آئی رہنماﺅں کو پتہ ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلہ پر کیا جواب دینا ہے ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد بابر اعوان نے کہا کہ فیصلے کو چیلنج نہیں کریں گے جبکہ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تفصیلی فیصلہ دیکھ کر مستقبل کے لائحہ عمل کا تعین کریں گے ۔ان کا کہناتھا کہ بیانات کی تبدیلی حکومت کی غیر سنجیدگی کو ظاہر کرتی ہے ،آج سے پہلے حکومت کی پوزیشن تھی کہ نواز شریف سے شورٹی بانڈ اس لیے مانگ رہے ہیں تاکہ اگر ان کے واپس نہ آنے پر عدالت نے پوچھا تو ہم جواب دے سکیں لیکن اب عدالتی فیصلے کے بعد حکومتی موقف تبدیل ہو گیا ہے ،حکومت ہر روز اپنی پوزیشن تبدیل کر رہی ہے کیونکہ حکومت ڈے ٹو ڈے پلان بنا رہی ہے کہ طویل المدت پالیسی نہیں بنا رہی۔

مزید : قومی