نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت ،کمرہ عدالت میں کب کیا ہوا اور کون کون عدالت میں موجودتھا ؟تفصیلات جانئے

نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت ،کمرہ عدالت میں کب کیا ہوا اور کون کون ...
نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت ،کمرہ عدالت میں کب کیا ہوا اور کون کون عدالت میں موجودتھا ؟تفصیلات جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کا نام غیر مشروط طو ر پر ای سی ایل سے نکلوانے کیلئے دائردرخواست پر سماعت مقررہ وقت سے 40منٹ تاخیر سے شروع ہوئی اورآغاز ہونے کے بعد عدالت کی طرف سے متعدد مواقعوں پر وقفوں سمیت 5گھنٹے سے کچھ زائد وقت تک جاری رہی ۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف ، احسن اقبال، پرویز رشید، جاوید ہاشمی، پرویز ملک، امیر مقام ، رانا ارشد سمیت دیگر رہنما کمرہ عدالت میں موجود رہے ۔ کمرہ عدالت سے باہر کارکنان بھی صبح سے سماعت ختم ہونے تک موجود رہ کر فیصلہ حق میں آنے کے لئے دعائیں کر تے رہےجبکہمسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے بھی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے پوری قوم سے درخواست کی کہ وہ میاں نوازشریف کے حق میں دعا کریں کہ خیر کا فیصلہ آئے تاکہ وہ باہر جاکر اپنا علاج کرواسکیں.فیصلہ سنتے ہی مسلم لیگ ن  کے کارکنوں کے چہرےخوشی سے چمک اٹھے جبکہ کئی کارکنوں نے عدالت کے باہر میاں نوازشریف اور مریم  نوازکے حق میں نعرے بازی بھی  کی۔اس موقع پر پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی جانب  سے احاطہ عدالت کے اندر اور باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے ہوئے تھے اور کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو عدالت کے احاطہ میں جانے کی  اجازت نہ تھی۔فیصلہ سننے کے بعد احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ نے حکومت کے غیر قانونی اقدام کو مسترد کر دیا، عمران خان نے حتی الامکان روکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوششیں کیں مگر اللہ کریم ہے ۔ سابق  وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے عدالتی فیصلہ سننے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب صحت بہتر نہ ہونے پر مدت میں توسیع کی درخواست بھی دے سکتے ہیں،عدالت نے 4 ہفتے کی اجازت دی ہے، صحت بہتر نہ ہونے پر مدت میں توسیع کی درخواست دے سکتے ہیں،عدالت نے انسانی بنیادوں پر نواز شریف کے حق میں فیصلہ دیا، عدالت نے حکومت کے انڈیمنٹی بانڈ کی شرط کو مسترد کردیا ہے۔شہباز شریف نے نواز شریف کے لیے دعا کرنے پر کارکنوں، رہنماؤں اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔