ایف بی آرنے17 کمپنیوں کے فوری ریفنڈز جاری کردیئے

ایف بی آرنے17 کمپنیوں کے فوری ریفنڈز جاری کردیئے
ایف بی آرنے17 کمپنیوں کے فوری ریفنڈز جاری کردیئے

  



کراچی(این این آئی)وزیراعظم عمران خان کے احکامات کی روشنی میں ایف بی آرنے17 کمپنیوں کے فوری ریفنڈز جاری کردئے ہیں،جن میں سے 14کمپنیوں کا تعلق ٹیکسٹائل کے شعبے سے ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے مالی مشکلات میں گھری 17کمپنیوں کے فوری ریفنڈز جاری کردیے ہیں۔وزیراعظم کے احکامات کے بعدایف بی آر نے کمپنیوں کو چیک جاری کئے۔اس سے قبل کمپنیوں کو ریفنڈز کے بدلے بانڈز جاری کیے جارہے تھے۔ریفنڈ حاصل کرنے والی 14 کمپنیوں کا تعلق ٹیکسٹائل سیکٹر سے ہے۔دو کمپنیاں کھاد کے شعبے سے ہیں اس کے علاوہ سوئی سدرن گیس کمپنی کو بھی ریفنڈ جاری کیا گیا ہے۔

مزید : بزنس