”نواز شریف کا علاج لندن میں نہیں ہو گا کیونکہ وہاں ایسا کوئی ہسپتال نہیں جو علاج کرسکے “حامد میر نے نواز شریف کے علاج سے متعلق اہم بات بتادی

”نواز شریف کا علاج لندن میں نہیں ہو گا کیونکہ وہاں ایسا کوئی ہسپتال نہیں جو ...
”نواز شریف کا علاج لندن میں نہیں ہو گا کیونکہ وہاں ایسا کوئی ہسپتال نہیں جو علاج کرسکے “حامد میر نے نواز شریف کے علاج سے متعلق اہم بات بتادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار حامد میر نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف کا علاج لندن میں نہیں ہونا بلکہ وہ علاج کے لیے امریکہ جائیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے قریبی ذرائع نے بتا یا ہے کہ وہ ملک میں واپس آنا چاہتے ہیں ۔
نجی نیوز چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے ڈاکٹرز او ر اہم حکومتی شخصیات سے بات ہوئی ہے ،ایک حکومتی شخصیت نے بتا یا کہ نواز شریف کا علاج امریکہ میں ہو گا،سرکاری ڈاکٹرز نے بھی یہ ہی سفارش کی کے حتمی علاج کے لیے نواز شریف کو امریکہ بھیجا جائے کیونکہ انہیں کئی بیماریاں ایک ساتھ لاحق ہیں ۔انہوں نے بتا یا کہ نواز شریف کے ٹیسٹ لندن میں ہونگے لیکن علاج امریکہ کے ایک ہسپتال میں ہو گا کیونکہ لندن میں ایسا کوئی ہسپتال نہیں ہے جہاں ان کا علاج ہو سکے ۔حامد میر نے بتا یا کہ شریف خاندان نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ نواز شریف علاج کے لیے امریکہ جائیں گے ۔

مزید :

قومی -