مودی حکومت کشمیریوں کے منصفانہ حقِ خودارادیت کو نہیں دبا سکتی،عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے:ڈاکٹر عارف علوی

مودی حکومت کشمیریوں کے منصفانہ حقِ خودارادیت کو نہیں دبا سکتی،عالمی برادری ...
مودی حکومت کشمیریوں کے منصفانہ حقِ خودارادیت کو نہیں دبا سکتی،عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے:ڈاکٹر عارف علوی

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہبھارت کااندرونی خلفشار بالآخر اس کی تباہی پر منتج ہوگا، پاکستان مکمل طور پر اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ ہے اور ان کی سیاسی،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا،عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے۔

کراچی میں مقبوضہ کشمیر کی انسانی حقوق کی صورتحال بارے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا  کہ ہوئےقابض حکام مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں میں ملوث ہیں،بھارت طاقت کےوحشیانہ استعمال سےکشمیریوں کی حقِ خودارادیت کیلئےمنصفانہ جدوجہد کونہیں دبا سکتا، بھارت کااندرونی خلفشار بالآخر اس کی تباہی پر منتج ہوگا،ہمسایہ ملک میں اقلتیں ہندو اکثریت کے ہاتھوں ایذا رسانی سے خوفزدہ ہیں۔انہوں نے بھارتی سپریم کورٹ کی طرف سے بابری مسجد کے حالیہ فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئےکہا کہ بھارتی سپریم کورٹ بھی بی جے پی حکومت کے تحت ملک میں رائج ہندو توا نظریہ کے زیراثر دکھائی دیتی ہے۔صدر نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کے انسانی حقوق کو یقینی بنانے کی غرض سے بھارت پر دباؤ ڈالنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے، انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے پاکستان پیش پیش ہے،پاکستان نے دہائیوں تک 35 لاکھ افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کی ہے۔

مزید : قومی