وزیراعظم نے طویل عرصے بعد د و دن کی چھٹی لے لی ،وہ کیا کریں گے ؟بڑی خبر آگئی

وزیراعظم نے طویل عرصے بعد د و دن کی چھٹی لے لی ،وہ کیا کریں گے ؟بڑی خبر آگئی
وزیراعظم نے طویل عرصے بعد د و دن کی چھٹی لے لی ،وہ کیا کریں گے ؟بڑی خبر آگئی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے ہفتے اوراتوار کے لیے تمام سرکاری اور سیاسی مصروفیات ترک کردی ہیں۔

نجی ٹی ویچینل’’ ایکسپریس نیوز‘‘کے مطابق وزیر اعظم عمران خان ہفتے اور اتوار کو بھی سرکاری اور سیاسی امور کی انجام دہی میں مصروف رہتے تھے،ہفتہ وار 2 روزہ چھٹیوں میں بھی وہ اہم سیاسی ملاقاتیں کرتے ہیں تاہم اب طویل عرصے بعد وہ ویک اینڈ اہل خانہ کے ساتھ گزاریں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق  طویل عرصے بعد وزیراعظم عمران خان نے ہفتے اوراتوار کے لیے سرکاری وپارٹی مصروفیات ترک کردی ہیں اوراس دوران کسی بھی قسم کی سرکاری و پارٹی مصروفیات کا حصہ نہیں بنیں گے جب کہ وہ دوروزتک بنی گالہ میں کوئی ملاقات یا کسی اجلاس کی صدارت بھی نہیں کریں گے۔

مزید : قومی