نا بیناافراد کے حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کامیاب،35روز میں مطالبات پورے کرنیکی یقین دہانی

نا بیناافراد کے حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کامیاب،35روز میں مطالبات پورے کرنیکی ...
نا بیناافراد کے حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کامیاب،35روز میں مطالبات پورے کرنیکی یقین دہانی

  



لاہور(این این آئی)حکومتی کمیٹی اور نا بیناافراد کے درمیان دھرنا ختم کرنے کے لئے مذاکرات کامیاب ہو گئے، حکومتی کمیٹی نے 35روز میں تمام مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی کر ادی، پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے ملازمین نے پنجاب اسمبلی کے سامنے چھٹے روز بھی دھرناجاری رکھا۔

تفصیلات کے مطابق نا بینا افراد نے مسلسل 14ویں روز بھی ایوان وزیراعلیٰ کے سامنے کلب چوک مال روڈ پر دھرناجاری رکھا۔حکومتی کمیٹی کے سربراہ نذیر چوہان کی سربراہی میں وفد نے نا بینا افراد سے طویل مذاکرات کئے اور انہیں یقین دہانی کرائی کی 35روز میں قواعد و ضوابط مکمل کر کے نا بینا افراد کے تمام مطالبات پورے کر دئیے جائیں گے بلکہ امید ہے کہ اپنا وعد ہ اس سے قبل ہی پورا کر دیں گے جس پرنابیناافراد نےدھرناختم کرنےکااعلان کردیا۔ نا بینا افراد کے دھرنے کی وجہ سے مال روڈ کا ایک حصہ دونوں طرف سے بندہونے کی وجہ سے ملحقہ شاہراہوں پر ٹریفک کا شدید دباؤ رہا۔ 

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور