حکومت سپریم کورٹ میں فیصلہ چیلنج کرے،اگر یہ فیصلہ برقرار رہا تو ۔۔۔۔فواد چوہدری نے تنبیہ کر دی

حکومت سپریم کورٹ میں فیصلہ چیلنج کرے،اگر یہ فیصلہ برقرار رہا تو ۔۔۔۔فواد ...
حکومت سپریم کورٹ میں فیصلہ چیلنج کرے،اگر یہ فیصلہ برقرار رہا تو ۔۔۔۔فواد چوہدری نے تنبیہ کر دی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فوادحسین نےکہاہےکہ عدالت کےفیصلے پرتبصرہ کرنامناسب نہیں تاہم میری  رائے ہے کہ حکومت کوفوری سپریم کورٹ میں فیصلہ چیلنج کرناچاہئیے،اگر یہ  فیصلہ  برقرار  رہا تو نظام انصاف کو بہت نقصان  پہنچے گا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا  پر اپنے ویڈیو پیغام میں چوہدری فواد حسین کا  کہنا تھا کہ نواز  شریف کے حوالے سے فیصلہ آ چکا ہے،کہاجا رہاہے کہ وہ ملک  سے باہر جا سکتے ہیں ، اپنی 16 سترہ سال لاء کی پریکٹس میں مجھے  کوئی نظیر نہیں ملتی جہاں ایک سزا یافتہ  مجرم  کو محض اس طرح سے باہر بھیجا جائے،جہاں تک یہ بات ہے کہ  وہ واپس آئیں گے ،ہمارے ملک  میں  اِنہیں کے خاندان کی مثالیں موجود  ہیں، اسحاق ڈار کا ریڈ وارنٹ جاری ہو چکا ہے ،وہ ابھی تک ملک کے سینیٹر ہیں لیکن اُنہوں نے ابھی تک حلف نہیں اٹھایا  ،ان کی  جائیداد یہاں پر نہیں ہیں، نواز شریف اور ان کے بچوں کی جائیدادیں یہاں پر نہیں ہیں،اِنہیں اِنفورس کیسےکریں گے واپس  لانے کے لئے؟عدالت کےفیصلے پرتبصرہ کرنامناسب نہیں جو بھی وہ کہیں وہ ایک قانون ہے اور اُس پر عملدرآمد  کرنا ہے لیکن اس سے نئی نظیر آئی ہے،کتنےاورقیدی اس نظیرسےفائدہ اٹھاسکتےہیں یا  نہیں؟یہ دیکھنا ہو گا۔

اُنہوں نے کہا کہمیری حکومت اور  کابینہ میں یہی رائے ہو گی کہ اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں لے کر جانا  چاہئے کیونکہ اگر یہ  فیصلہ برقرار رہتا ہے  تو  اس سے ہمارے نظام انصاف کو بہت گزند پہنچے گی،لہذا یقینی  طور پر سپریم کورٹ میں معاملے کو لے کر جانا  چاہئےاور سپریم کورٹ سے اس فیصلے پر حتمی رائےلینی چاہئے۔

مزید : قومی