نواز شریف سے بیان حلفی پردستخط لینےکےلیےلاہور ہائیکورٹ کاکونساعہدیدار جاتی عمرہ پہنچا ؟حیران کن خبر آگئی

نواز شریف سے بیان حلفی پردستخط لینےکےلیےلاہور ہائیکورٹ کاکونساعہدیدار جاتی ...
نواز شریف سے بیان حلفی پردستخط لینےکےلیےلاہور ہائیکورٹ کاکونساعہدیدار جاتی عمرہ پہنچا ؟حیران کن خبر آگئی

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ کے فیصلے کے بعد رجسٹرار لاہو رہائیکورٹ نے جاتی امراء رہائشگاہ پر جا کر سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے انڈر ٹیکنگ پر دستخط کرائے۔

نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ(ن)کےصدرمحمد شہباز شریف نے وکلاء کی ٹیم اور رہنماؤں کے ہمراہ ہائیکورٹ میں ہی انڈر ٹیکنگ پر دستخط کئے جبکہرجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے جاتی امراء رہائشگاہ پر جا کر سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے انڈر ٹیکنگ پر دستخط کرائے۔ دونوں بھائیوں کی انڈر ٹیکنگ ڈپٹی رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کے پاس جمع ہوں گی۔

یاد رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے نواز شریف کو غیر مشروط طور پر 4 ہفتوں کے لیے بیرون ملک علاج کے لیے جانے کی اجازت دیتے ہوئے نام ای سی ایل سے نکال دیاہے،جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس سردار احمد نعیم پر مشتمل ہائی کورٹ کا دو رکنی بینچ سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام غیرمشروط طور پر ای سی ایل سے نکالنے کی شہباز شریف کی درخواست پر سماعت کی جس میں وفاقی حکومت اور وزارت داخلہ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔عدالتی فیصلے کے بعد شہباز شریف نے میڈیا سے بات کرتےہوئےکہاکہ پوری قوم کادل کی گہرائیوں سے شکریہ اداکرتا ہوں،عدالت نےانسانی بنیادوں پرنوازشریف کےحق میں فیصلہ دیاہے،نواز شریف کی صحت بہتر نہ ہونے پر مدت میں توسیع کی درخواست بھی دے سکتے ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور