نواز شریف کو شریف میڈیکل سٹی کی ایمبولینس کے ذریعے ائیرپورٹ منتقل کیا جائیگا

نواز شریف کو شریف میڈیکل سٹی کی ایمبولینس کے ذریعے ائیرپورٹ منتقل کیا جائیگا
نواز شریف کو شریف میڈیکل سٹی کی ایمبولینس کے ذریعے ائیرپورٹ منتقل کیا جائیگا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کو شریف میڈیکل سٹی کی ایمبولینس کے ذریعے جاتی امرا ء سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ منتقل کیا جائے گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق  مسلم لیگ ن کےقائداورسابق وزیراعظم نوازشریف کی بیرون ملک روانگی کےلیےتمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں،شریف فیملی نے قطری ایئرایمبولینس سےرابطہ کیاہے،ایمبولینس نواز شریف کوائیرپورٹ کے حج ٹرمینل کےراستےایئر ایمبولینس تک لےجائے گی،ائیرپورٹ پر ائیر ایمبولینس کاعملہ نوازشریف کو ریسیو کرے گا، شہباز شریف اور ڈاکٹر عدنان بھی نواز شریف کے ہمراہ روانہ ہوں گے،نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز ایئرایمبولینس حکام سے رابطے میں ہیں، ایئرایمبولینس کی کل تک پاکستان پہنچنے کی امید ہے،سابق وزیراعظم کا کل بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور