عدلیہ میں کسی قسم کی بدعنوانی، غفلت اور ناہلی برداشت نہیں کی جائیگی: چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ

عدلیہ میں کسی قسم کی بدعنوانی، غفلت اور ناہلی برداشت نہیں کی جائیگی: چیف جسٹس ...
عدلیہ میں کسی قسم کی بدعنوانی، غفلت اور ناہلی برداشت نہیں کی جائیگی: چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ

  



کوئٹہ (ڈیلی  پاکستان آن لائن)چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس جمال مندوخیل نے کہاہےکہ سستااور فوری انصاف مہیا کرنے کے لئے ہر جوڈیشل آفیسر اور وکلاء پر فرض ہے کہ وہ مقدمات نمٹانے میں تاخیر کے تمام اسبا ب کو ختم کرنے میں اپنی تمام ترصلاحیتوں کو بروئے کار لائیں، عدلیہ میں کسی قسم کی بدعنوانی، غفلت اور ناہلی براشت نہیں کی جائیگی۔

 خانوزئی میں زیرتعمیرجوڈیشل کمپلکس کےمعائنےاورمسلم باغ میں وکلاءاورجوڈیشل افسران سےخطاب کرتےہوئے چیف جسٹس جمال مندوخیل نےکہا ہےکہ سستا اور فوری انصاف مہیاکرنے کےلئےہرجوڈیشل آفیسر اوروکلاءپرفرض ہےکہ وہ مقدمات نمٹانے میں تاخیر کےتمام اسبا ب کوختم کرنے میں اپنی تمام ترصلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔ انہوں نے کہاکہ جوڈیشل افسران کو ہر قسم کی سہولت بہتر انداز میں فراہم کی گئی ہے لہذا کسی قسم کی بدعنوانی،غفلت اورنااہلی براشت نہیں کی جائیگی۔ اس موقع جوڈیشل افسران اور وکلاء نے چیف جسٹس کو اپنے مسائل سے بھی آگاہ جنکے حل کی چیف جسٹس نے یقین دہانی کروائی۔

مزید : علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ