سانحہ کشمور، اے ایس آئی کو سول ایوارڈ، بچی کو وظیفہ، متاثرہ خاتون کو ملازمت دینے کا اعلان 

  سانحہ کشمور، اے ایس آئی کو سول ایوارڈ، بچی کو وظیفہ، متاثرہ خاتون کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی(سٹاف رپورٹر)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سانحہ کشمور میں ملزمان کو گرفتار کرنے والے اے ایس آئی کو سول ایوارڈ، ماں کو پانچ لاکھ روپے اور بچی کو تاحیات سکالر شپ سمیت متاثرہ خاتون کو میری ٹائم میں ملازمت دینے کا اعلان کردیا۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ سینٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بداخلاقی کا شکار ہونے والی خاتون سے ملاقات اور بچی کی عیادت کی۔پروفیسرڈاکٹر جمال رضا نے گورنرسندھ کو بچی کے علاج سے متعلق آگاہ کیا۔ عمران اسماعیل نے ہدایت کی کہ بچی کی مکمل صحت یابی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔ گورنر سندھ نے بتایا کہ وزیراعظم نے حکم دیا ہے کہ بچی کو اگر علاج کیلئے بیرون ملک بھیجنا پڑا تو اسے بھیج دیں گے۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہاکہ اے ایس آئی محمد بخش کی جرات کو سلام پیش کرتا ہوں،انہوں نے جس انداز سے بچی اور ماں کو بازیابی کروا کے ملزمان کو گرفتار کیا اس پر پوری قوم کو ان پر فخر ہے۔گورنر سندھ نے اعلان کیا کہ اے ایس آئی محمد بخش کو اعلی ترین سول ایوارڈ دیا جائے گا، ان تمام پولیس اہلکاروں کا ذاتی طور پر مشکور ہوں جو ایکشن کے وقت موجود تھے،سندھ پولیس نے ایک ملزم کو جہنم واصل کردیا۔
سانحہ کشمور

مزید :

صفحہ اول -