اپوزیشن جلسوں کی سنچری بھی مکمل کر لے گی مگر عمران خان وزیر اعظم کے عہدے پر ہی رہیں گے: رانا اختر حسین

اپوزیشن جلسوں کی سنچری بھی مکمل کر لے گی مگر عمران خان وزیر اعظم کے عہدے پر ہی ...
اپوزیشن جلسوں کی سنچری بھی مکمل کر لے گی مگر عمران خان وزیر اعظم کے عہدے پر ہی رہیں گے: رانا اختر حسین

  

لاہور(ویب ڈیسک) تحر یک انصاف سنٹر ل پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات رانا اختر حسین نے کہا ہے کہ اپوزیشن جلسوں کی سنچری بھی مکمل کر لے گی مگر عمران خان وزیر اعظم کے عہدے پر ہی رہیں گے 'وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت آج بھارت کو دنیا میں بے نقاب کر رہی ہے ۔

اتوار کے روز مختلف اضلاع سے آنیوالے کارکنوں سے گفتگو کے دوران رانا اختر حسین نے کہا کہ (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کی سیاسی کہانی ختم ہو چکی ہے اب وہ جلسے کریں یا پار لیمنٹ کے اندر احتجاج حکومت اور تحر یک انصاف کو اس سے کوئی فر ق نہیں پڑیگا ،نہ صرف عمران خان بطور وزیر اعظم آئینی مدت پوری کر یگی بلکہ عام انتخابات بھی 2023میں ہی ہوں گے ۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف افواج پاکستان نے جو قر بانیں دیں ہیں پوری دنیا میں انکی مثال نہیں، وزیر اعظم عمران خان کے اقتدار میں آنے کے بعد آج بھارت پوری دنیا میں ایکسپوز ہو رہا ہے اور دنیا میں بھارت کو ایک دہشت گرد ملک ہی سمجھا جارہا ہے، اگربھارت نے کوئی شرارت کی تو بھارت کو ایسا منہ توڑ جواب پاکستان سے ملے گا کہ اسکی کوئی اور تاریخ نہیں ملے گی ، پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے ۔

مزید :

سیاست -