تین بیویوں کے پاکستانی شوہر، بیگمات مل کر چوتھی بیگم ڈھونڈنے کیلئے کوشاں ، کہانی ایسی کہ شادی شدہ مردوں کیلئے یقین کرنا مشکل

تین بیویوں کے پاکستانی شوہر، بیگمات مل کر چوتھی بیگم ڈھونڈنے کیلئے کوشاں ، ...
تین بیویوں کے پاکستانی شوہر، بیگمات مل کر چوتھی بیگم ڈھونڈنے کیلئے کوشاں ، کہانی ایسی کہ شادی شدہ مردوں کیلئے یقین کرنا مشکل

  

سیالکوٹ (خصوصی رپورٹ ) پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ کے شہری نےمحض بائیس سال کی عمر میں تین شادیاں کرلیں ، تینوں بیگمات ایک ہی گھر میں مقیم ہیں اور اطلاعات ہیں کہ اب تینوں بیگمات مل کر اپنے شوہر کے لیے چوتھی دلہن بھی ڈھونڈ رہی ہیں، گاڑیوں کے کاروبار سے وابستہ عدنان نے بتایا کہ ایک ہی گھر میں ساری بیگمات مقیم ہیں ۔

ڈیلی پاکستان کو دیئے گئے خصوصی انٹرویومیں انہوں نے بتایا کہ بیگمات کے نام سنبل ، شبانہ اور شاہدہ ہیں،  اور تینوں ایک ہی گھر میں رہتی ہیں اور یہ تینوں مل کر اپنے شوہر کے لیے چوتھی بیوی بھی ڈھونڈ رہی ہیں۔

انٹرویو کے دوران یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ آپس میں ان بیگمات  کی لڑائی یہ ہوتی ہے کہ عدنان آپ شاہدہ کو ٹائم نہیں دیتے، شاہدہ کہتی ہے کہ آپ شبانہ کو ٹائم نہیں دیتے اور شبانہ کہتی ہے کہ آپ سنبل کو ٹائم نہیں دیتے۔ 

یاسر شامی نے بتایاکہ موجودہ دور میں  ایک بیوی کو رکھنا ، اس کے نخرے اور اس کی لڑائیوں سے بچنا بہت مشکل ہے لیکن اقبال کا یہ شاہین تینوں بیویوں کو بڑے اچھے طریقے سے ٹیکل کرتا ہے۔

عدنان کی سنبل سے تین بیٹیاں، شبانہ سے ایک بیٹی ہے اور دلچسپ بات یہ کہ تینوں کے نام ایس سے شروع ہوتے ہیں۔ 

ایک سوال کے جواب میں عدنان نے بتایا کہ رشتے اچھے ملتے رہے ہیں، نکاح کی آفر آئی تو  قبول کرتا گیا، اچھی بیویاں ملی ہیں،  تینوں سے بہت زیادہ پیار ہے۔

عدنان کا مزید کہناتھاکہ  پہلا نکاح 16 سال کی عمر میں ہوا ، اس کے بعد دوسرا  20 سال کی عمر میں  اور تیسرا   ایک سال پہلے  ہوا۔ 

ان کی بیگمات نے بتایا کہ حال ہی میں ہم ناران کاغان گئے جس ہوٹل میں ہم ٹھہرے ہوئے تھے تو ساتھ والے کمرے میں لاہور کی فیملی ٹھہری ہوئی تھی، انہوں نے پوچھا تو شاہدہ نے بتایا کہ ہم تینوں بیویاں ہیں تو وہ بہت حیران ہوئے، تینوں مل جل کر گھر کے کام کرتی ہیں۔ ایک بیگم نے بتایا کہ ایک ہی گھر میں مقیم ہیں،  گھر میں پانچ کمرے  ، تین بیڈ رومز ہیں، ایک ڈرائنگ روم ہے اور ایک سٹور روم ہے۔ مزید دیکھئے اس ویڈیو میں 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -ویڈیو گیلری -