مراد علی شاہ کے بعد پیپلز پارٹی کے ایک اور اہم رہنما کو بھی کورونا ہو گیا

مراد علی شاہ کے بعد پیپلز پارٹی کے ایک اور اہم رہنما کو بھی کورونا ہو گیا
مراد علی شاہ کے بعد پیپلز پارٹی کے ایک اور اہم رہنما کو بھی کورونا ہو گیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرجیل انعام میمن کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا۔

جیو نیوز کے مطابق انہوں نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ ٹیسٹ مثبت آنے پر تنہائی اختیار کر لی ہے۔یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران کیسز مثبت آنے کی شرح 7 فیصد سے بھی تجاوز کرگئی۔قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق ہوئی تھی۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ جمعہ کے دن ہلکا بخار محسوس ہوا تھا جس کے بعد کورونا کا ٹیسٹ کرایا تو نتیجہ مثبت آیا ہے۔

مزید :

قومی -