چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے قطر کی اہم شخصیت کی ملاقات

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے قطر کی اہم شخصیت کی ملاقات
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے قطر کی اہم شخصیت کی ملاقات

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا اورقطر ایئرفورس کے سربراہ میجر جنرل سالم بن حماد کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے قطری امیر فضائیہ نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں پیشہ وارانہ ، باہمی دلچسپی کے امور اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ پاک فوج کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں سکیورٹی اور دفاعی تعاون بڑھانے پر بھی غورکیا گیا۔ 

ترجمان پاک فوج کے مطابق میجر جنرل سالم نے پاک افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی ، انہوںنے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔ 

خیال رہے کہ قطر ایئرفورس کے سربراہ میجر جنرل سالم بن حمادپاکستان کے دورے پر ہیں۔

مزید :

قومی -دفاع وطن -