لاہور میں ڈینگی کے مریضوں میں کمی آنا شروع ہوگئی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی دارالحکومت میں ڈینگی کے مریضوں میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ لاہور کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کے لیے کل 3014 بیڈز مختص ہیں جبکہ سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے لئے 1953 بیڈز مختص ہیں۔ لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں 1355 جبکہ پرائیویٹ ہسپتالوں میں548 بیڈز خالی ہیں۔ میوہسپتال میں ڈینگی کے لئے 198 ، جناح ہسپتال میں 152، لاہور جنرل ہسپتال میں 135،گنگارام ہسپتال میں 60، سروسز ہسپتال میں 129 ، ایکسپو سینٹر میں قائم ڈینگی فیلڈ ہسپتال میں 340 ، شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال میں 53 بیڈز جبکہ چلڈرن ہسپتال میں 53 بیڈز خالی ہیں۔