گورنر ہاؤس پنجاب کی دیواریں گرائی جائیں یا  نہ ؟، پنجاب حکومت کی کمیٹی نےسفارشات پیش کر دیں 

گورنر ہاؤس پنجاب کی دیواریں گرائی جائیں یا  نہ ؟، پنجاب حکومت کی کمیٹی ...
گورنر ہاؤس پنجاب کی دیواریں گرائی جائیں یا  نہ ؟، پنجاب حکومت کی کمیٹی نےسفارشات پیش کر دیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  پنجاب حکومت کی کمیٹی نےگورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے سے متعلق اپنی سفارشات پیش کر دیں ، سفارشات میں کہا گیا کہ گورنر ہاؤس کی دیواریں گرا کر جنگلہ لگانا بہتر نہیں ۔

واضح رہے کہ حکومت میں آکر وزیر اعظم عمران خان نےگورنر ہاؤس پنجاب کی دیواریں گرا کر جنگلہ لگانے کا حکم دی اتھا ، دیواریں گرانے سے قبل حکومت نے عملدرآمد  کےلیے کمیٹی تشکیل دی تھی ۔

اب حکومتی کمیٹی نے گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے کی مخالفت کر دی ہے ، کمیٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے سے سکیورٹی خدشات بڑھ جائیں گے ۔ دیواریں گرا کر جنگلہ لگانا بہتر نہیں ۔