گرل فرینڈ کو قتل کرکے ٹکڑے کرنے کا کیس، ملزم روزانہ فریج کھول کر لڑکی کے سر کی طرف کیوں دیکھتا تھا ؟ پولیس کو بیان میں دردناک تفصیل بتا دی

گرل فرینڈ کو قتل کرکے ٹکڑے کرنے کا کیس، ملزم روزانہ فریج کھول کر لڑکی کے سر کی ...
گرل فرینڈ کو قتل کرکے ٹکڑے کرنے کا کیس، ملزم روزانہ فریج کھول کر لڑکی کے سر کی طرف کیوں دیکھتا تھا ؟ پولیس کو بیان میں دردناک تفصیل بتا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت میں پیش آنے والے قتل کے ہولناک واقعے نے سب کو ہلاکر رکھ دیا ہے ،پولیس اس وقت شردھا والکر کا سر تلاش کرنے میں مصروف ہے کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ ملزم میں لڑکی کے سر کو مسخ کرنے کی ہمت نہیں تھی اور اگر سر مل جاتاہے تو شناخت میں آسانی ہو گی ۔
تفصیلات کے مطابق ملزم پونا والا نے پولیس کے سامنے لڑکی کو قتل کرنے اور اس کی لاش کے 35 ٹکڑے کرنے کے جرم کا اعتراف کر لیاہے اور بتایا کہ وہ انہیں ایک یا دو دو کر کے پھینکنے جاتا تھا ، ملزم نے پولیس کو بیان میں دعویٰ کیا کہ میں نے لڑکی کا سر فریزر میں آخر تک رکھا اورروزانہ اسے دیکھ کر اپنے تعلقات کو یاد کرتا تھا ۔ملزم نے پولیس کو بتایا کہ لڑکی کو سر کو اس نے سب سے آخر میں جنگل میں پھینکا ۔
پولیس کا کہناہے کہ اگر لڑکی کا سر مل جاتاہے تو اس سے شناخت میں کافی آسانی ہو گی ، ابھی کیلئے جنگل سے ملنے والے جسم کے حصوں کو ڈی این اے کیلئے بھیجوا دیا گیا ہے ، جس کے بعد ہی یہ واضح ہو سکے گا کہ یہ حصے لڑکی کے ہیں یا نہیں ۔
بھارتی میڈیا نے پولیس کے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ ملزم نے گھر میں سے لاش کی بدبو اور خون کے نشانات کو ختم کرنے کیلئے مبینہ طور پر بورک ایسڈ ، فارمل ڈی ہائیڈ اور سلفیورک ایسڈ کا استعمال کیا ، جبکہ ممکنہ طور پر دیگر کیمیکلز بھی استعمال کیئے ۔