سعودی عرب کا ’ای ویزا فیسلٹی‘ کا اعلان، پاکستانیوں کے ارمانوں پر اوس پڑگئی 

سعودی عرب کا ’ای ویزا فیسلٹی‘ کا اعلان، پاکستانیوں کے ارمانوں پر اوس پڑگئی 
سعودی عرب کا ’ای ویزا فیسلٹی‘ کا اعلان، پاکستانیوں کے ارمانوں پر اوس پڑگئی 
سورس: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کی ’ای ویزا فیسلٹی‘ کے دوسرے مرحلے کا شدت سے انتظار کیا جا رہا تھا تاہم گزشتہ روز اس فیسلٹی کا اعلان ہوا تو پاکستانیوں کے ارمانوں پر اوس پڑ گئی کہ سعودی حکومت کی طرف سے ای ویزہ کی اہل 63اقوام میں پاکستان کو شامل ہی نہیں کیا گیا۔ 
نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق سعودی عرب کی طرف سے اس فیسلٹی کو ’وزٹنگ انویسٹر‘ کا نام دیا گیا ہے۔ جن 63ممالک کو اس فیسلٹی کا حصہ بنایا گیا ہے، ان کے شہری اب الیکٹرانک ویزے کے ذریعے سعودی عرب کا سفر کر سکتے ہیں۔ان ممالک میں آذربائیجان، برونائی، چین، جاپان، قزاقستان، کرغزستان، ملائیشیا، مالدیپ، سنگاپور، جنوبی کوریا، تاجکستان، تھائی لینڈ، ترکیہ اور ازبکستان او دیگر شامل ہیں۔ 
پاکستان کے ساتھ سعودی عرب کے بظاہر مضبوط تعلقات ہونے کے باوجود حیران کن طور پر اس فہرست میں پاکستان کو شامل نہیں کیا گیا۔ چنانچہ پاکستانی شہریوں کو سعودی عرب کا وزٹ ویزا حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب کے سفارتخانے سے ہی رجوع کرنا پڑے گا اور ضابطے کی مکمل کارروائی کے بعد ہی انہیں ویزا جاری کیا جائے گا۔

مزید :

عرب دنیا -