لاکھ کوششوں کے باوجود پنجاب میں فضائی آلودگی کم نہ ہوئی، رحیم یار خان آلودہ ترین شہر

Nov 16, 2024 | 10:23 AM

لاہور (ویب ڈیسک) لاکھ کوششوں کے باوجود پنجاب سموگ کی لپیٹ میں ہے جبکہ خیبر پختونخوا کے علاوہ سندھ کے بیشتر علاقے آج بھی گہری دھند کی لپیٹ میں ہیں۔

ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور پاکستان سمیت دنیا کے آلودہ ترین بڑے شہروں میں سرفہرست ہے،  لاہور میں ریکارڈ کیے گئے پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 790 ہے۔ 

ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق پاکستان میں سب سے آلودہ شہر رحیم یار خان رہا جہاں 822 پارٹیکولیٹ میٹرز ریکارڈ کیے گئے، اسی طرح لودھراں میں 722  جبکہ فیصل آباد میں 605 پارٹیکولیٹ میٹرز  ریکارڈ کیے گئے۔ 

دوسری جانب موٹر ویز اور شاہراہوں پر حد نگاہ کم ہونے پر موٹروےایم 2  لاہورسے کوٹ مومن تک بند کر دی گئی ہے، موٹر وےایم 3 لاہور سے درخانہ اور ایم4 ملتان سے عبد الحکیم  تک، موٹروےایم 5 ملتان سےظاہر  پیر تک بند کر دی گئی ہے۔ لاہور سیالکوٹ موٹروے بھی شدید دھند  اور اسموگ کے باعث بندکر دی گئی ہے۔

مزیدخبریں