لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے برداشت کے عالمی دن (Tolerance day) پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ نبی کریم ﷺ نے اپنی زندگی میں رواداری برداشت کی شاندار مثالیں قائم کیں، ہمیں ان پر عمل کرنا ہے - رواداری، احترام اور برداشت کامیاب اور پرامن معاشرے کی بنیاد ہے۔ دنیا مختلف عقائد، ثقافتوں اور نظریات کا امتزاج ہے سب کا احترام لازم ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ قائدِ اعظم کے افکار کی روشنی میں برداشت و ہم آہنگی کو فروغ دے رہے ہیں۔ تعلیمی ادارے بھی نوجوان نسل کو برداشت، احترام اور محبت کے اصول سکھائیں۔ نفرت اور تعصب کا زہرمعاشروں کو کھوکھلا کر دیتا ہے-
وزیراعلی مریم نواز نے کہاکہ ایسا معاشرہ ترجیح ہے جو ہر شہری کو مساوی مواقع اور حقوق فراہم کرے۔اختلافات قبول کریں، ایک دوسرے کے لیے برداشت، عزت و احترام کو فروغ دیں - پاکستان کو امن، رواداری اور بھائی چارے کی مثال بنانا ہوگا۔