پوری قوم ملالہ کی صحت یابی اور زندگی کے لئے دعا گو
سوات میں امن کے فروغ اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے کوششوں پر ایوارڈ یافتہ ملالہ یوسف زئی اور اس کی ساتھی طالبات پر حملے نے پوری قوم کو دکھ اور رنج میں مبتلا کر دیا ہے -حملے کے دن سے آج تک ہر درد مند شہری ملالہ اور اس کی ساتھی طالبات کی صحت یابی کے لئے دعا گو ہے-قوم کے بزرگوں،بھائیو ں،ماﺅں اور بہنوں کی انہی دعاﺅں کا نتیجہ ہے کہ ملالہ اور اس کی ساتھی طالبات کی صحت کے بارے میں اچھی خبریں سننے کو مل رہی ہیں -ملالہ یوسف زئی کو مزید علاج معالجے کے لئے برطانیہ روانہ کر دیا گیا ہے اورڈاکٹر اس امید کا اظہار کر رہے ہیں کہ ملالہ جلد صحت یاب ہو جائے گی-
ملک کے باقی حصوں کی طرح پنجاب میں بھی ملالہ اور اس کی ساتھی طالبات پر حملے کی خبر انتہائی افسوس کے ساتھ سنی گئی-جب ملالہ پر حملہ ہوا تو وزیراعلیٰٰ پنجاب اپنا سہ ملکی دورہ مکمل کر کے وطن واپس آ رہے تھے -اپنے مذمتی بیان میں وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے کہا کہ ملالہ ےوسف زئی قوم کی بےٹی ہے اور مَےں اس کی صحت ےابی کے لےے خدائے بزرگ وبرتر کے حضور دست بادعا ہوں۔انہوں نے کہا کہ مجھے قوم کی اس ہونہار بےٹی پر فائرنگ کا جان کرسخت تشوےش اور دکھ ہوا ہے۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ ملالہ ےوسف زئی کی سکول وےن پر فائرنگ انتہائی قابل مذمت ،گھناو¿نا اور بزدلانہ قدم ہے اوراس پر فائرنگ کرنے والے مسلمان ہو سکتے ہیں اور نہ ہی پاکستانی۔وزےراعلیٰ محمد شہباز شرےف نے کہا کہ انہوں نے گذشتہ سال لاہور مےں پوزےشن ہولڈرز کی تقرےب مےں ملالہ ےوسف زئی کو مہمان خصوصی کے طورپر بلاےا تھا اور وہاں انہےں مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جس قوم کی بےٹےاں ملالہ ےوسف زئی جےسی بہادر ہوں، اس کے ارادوں کو کوئی شکست نہےں دے سکتا۔انہوں نے کہا کہ اےسے گھناو¿نے واقعات کے پےچھے کارفرما عناصر ملک کو انارکی اور بے ےقےنی کی طرف دھکےلنا چاہتے ہےں۔ ملالہ ےوسف زئی ہمارا قومی اثاثہ ہےں۔اللہ تعالٰٰی ان کو اپنے حفظ وامان مےں رکھے۔ انہوں نے مزےدکہا کہ اللہ تعالیٰ ملالہ ےوسف زئی کو جلد صحت ےابی عطا کرے اور یہ بیٹی ہمیشہ قومی افق پر چمکتی دمکتی نظر آئے۔
وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہاکہ قوم کی بیٹی ملالہ یوسف زئی پر بزدلانہ حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے، کم ہے- ملالہ یوسف زئی پر فائرنگ کرنے والے مسلمان تو کیا انسان بھی کہلانے کے حقدار نہیں-اس افسوسناک واقعہ پر پوری قوم رنجیدہ ہے اور اس کی صحت یابی کے لئے دعا گو ہے- پاکستان کے لاکھوں بچے اور بچیاں تعلیم حاصل کر رہے ہیں، یہ قوم کے نونہال ہیں اور ملک کا مستقبل ان سے وابستہ ہے- ایسے بچے اور بچیوں پر حملے انتہائی افسوسناک ہیں- وزیراعلیٰٰ شہباز شریف نے یہ پیشکش بھی کی تھی کہ پنجاب حکومت ملالہ یوسف زئی کے بہترین علاج معالجے کے تمام اخراجات برداشت کرنے کے لئے تیار ہے اور اگر بیرون ملک علاج کی ضرورت پڑی تو پنجاب حکومت اس کے تمام اخراجات بھی برداشت کرے گی-
وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف جب غیر ملکی دورے سے واپس لاہور پہنچے تو علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر میڈیا سے ملالہ یوسف زئی پر بزدلانہ حملے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کی آواز بھرا گئی- وزیراعلیٰ کے چہرے پر دکھ اوررنج کے تاثرات نمایاں تھے- انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ملالہ یوسف زئی کی کم عمری میں امن کے فروغ اور انتہاپسندی کے خاتمے کے لئے خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا او رکہا کہ ظالموں نے قوم کی بیٹی کی آواز ہم سے چھیننے کی ناکام کوشش کی- اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور قوم کی دعاﺅں سے ملالہ یوسف زئی جلد صحت یاب ہو کر ہمارے درمیان موجود ہوگی-
وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے امن اور تعلیم کی سفیر ملالہ یوسف زئی کے بھائی محمودالحسن کو ٹیلی فون بھی کیا اور ملالہ یوسف زئی کی صحت کے بارے میں دریافت کیا- وزیراعلیٰ نے ملالہ یوسف زئی کے بھائی کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج پوری قوم ملالہ یوسف زئی کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہے- وزیراعلیٰٰ ملالہ یوسف زئی کی عیادت کے لئے اے ایف آئی سی بھی گئے اور ڈاکٹروں سے ملالہ کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کیں-وہ اس موقع پر ملالہ کے والد اور ماموں سے بھی ملے-
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی ہدایات پر 12 اکتوبر جمعة المبارک کو پنجاب بھر میں ملالہ یوسف زئی کی صحت یابی کے لئے یوم دعا منایاگیا اور صوبائی دارالحکومت کے علاوہ تمام ڈویژنل اور ضلعی دفاتر میں ملالہ یوسف زئی کے لئے دعائے صحت کی گئی - اس کے علاوہ تمام مساجد اور عبادت گاہوں میں بھی امن ایوارڈ یافتہ اور قوم کی ہونہار بیٹی کی صحت یابی کے لئے دعا¶ں کا اہتمام کیا گیا- پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں بھی طلباءو طالبات اور اساتذہ نے ملالہ یوسف زئی کی صحت یابی کے لئے دعا کی-اس سلسلے میں ماڈل ٹاﺅن میں بھی دعائیہ تقریب منعقد ہوئی- وزیراعلیٰ شہباز شریف نے ملالہ یوسف زئی کی جلد صحت یابی کے لئے خصوصی دعا کی اور کہا کہ ملالہ یوسف زئی قوم کا فخر ہے اور آج ملک بھر میں قوم کی اس بیٹی کی زندگی کے لئے دعائیں کی جا رہی ہیں جو انشاءاللہ بارگاہ میں قبولیت پائیں گی- انہوں نے کہا کہ پوری قوم کے ہاتھ بارگاہ میں دعا کے لئے اٹھے ہوئے ہیں اور اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور قوم کی خلوص دعاﺅں سے ملالہ یوسف زئی صحت یاب ہو کر جلد ہمارے درمیان ہوگی-دعائیہ تقریب میں مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر و ایم این اے پرویز ملک، سرکاری افسران اور شہریوں نے شرکت کی-سول سیکرٹریٹ پنجاب میں بھی ملالہ یوسف زئی کی جلد صحت یابی کے لئے دعائیہ تقریب منعقد ہوئی، جس میں ملالہ یوسف زئی اور دیگر طالبات کی جلد صحت یابی کی دعا کی گئی-تقریب میں چیف سیکرٹری پنجاب ، تمام محکموں کے سیکرٹریزوایڈیشنل سیکرٹریز، سینئر افسران اورسیکرٹریٹ سٹاف کی شرکت-
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے نماز جمعة المبارک کے بعدبھی قوم کی بیٹی ملالہ یوسف زئی کی جلد صحت یابی کے لئے خصوصی دعا کی- وزیراعلیٰ نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالٰی ملالہ یوسف زئی کو جلد صحت عطا فرمائے اور امن کی یہ شمع ہمارے درمیان روشن رہے- انہوں نے کہا کہ قوم کی دعاﺅں سے قوم کی بیٹی جلد صحت یاب ہو کر ان کے درمیان ہوگی-وزیراعلیٰٰ پنجاب نے ملالہ یوسف زئی کی تعلیم کے لئے خدمات کے اعتراف میں اٹک میں واقع دانش سکول کو ملالہ یوسف زئی کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔