اپنے دادا کے جنازے پر نوجوان لڑکی نے ایسی قابل اعتراض حرکت کر ڈالی کہ انٹرنیٹ صارفین غصے سے آگ بگولہ ہوگئے، ایسا کیا کردیا؟ جان کر آپ کو بھی حیرت ہوگی

اپنے دادا کے جنازے پر نوجوان لڑکی نے ایسی قابل اعتراض حرکت کر ڈالی کہ انٹرنیٹ ...
اپنے دادا کے جنازے پر نوجوان لڑکی نے ایسی قابل اعتراض حرکت کر ڈالی کہ انٹرنیٹ صارفین غصے سے آگ بگولہ ہوگئے، ایسا کیا کردیا؟ جان کر آپ کو بھی حیرت ہوگی

  

میکسیکو سٹی (نیوز ڈیسک) نوجوان نسل پر سیلفی کا جنون ایسا طاری ہوا ہے کہ یہ ہر موقع پر سیلفی بناتے ہیں، حتیٰ کہ موت اور جنازے جیسے غمناک مواقع پر بھی سیلفیاں بنائی جارہی ہیں۔ اس قابل مذمت رویے کی ایک شرمناک مثال میکسیکو کی ایک نوجوان لڑکی نے قائم کی ہے، جو اس سے پہلے اپنی خوبصورتی اور فیشن کی عکاس سیلفیوں کے لئے شہرت رکھتی تھی، مگر اب اپنے دادا کے جنازے کی سیلفیوں کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہوگئی ہے۔

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق فرانچیسکا فیرس میکسیکو میں ایک جانی پہچانی شخصیت ہے اور سوشل میڈیا پر ہزاروں لوگ اس کی سیلفیوں کے پرستار ہیں۔ بدقسمتی سے اس نوجوان لڑکی کو شہرت کے حصول اور ہر موقع پر اپنی خوبصورتی کی نمائش کی اس قدر لت پڑچکی ہے کہ جب یہ اپنے دادا کی آخری رسومات میں شرکت کے لئے گئی تو وہاں بھی سیلفیاں بنائیں اور انہیں ویب سائٹ سنیپ چیٹ میں پوسٹ کردیا۔

دنیا کی خوبصورت ترین استانی؟ریاضی کی ایک ٹیچر جس کی کلاس روم میں ایک ویڈیو نے دنیا میں دھوم مچا دی،یہ دراصل کون ہے؟حیران کن تفصیلات سامنے آ گئیں

ایک سیلفی میں یہ تابوت کے بالکل سامنے کھڑی نظر آتی ہے اور یہ سیلفی پوسٹ کرتے ہوئے ساتھ لکھا، ”آپ کی روح کو چین نصیب ہو، دادا ابو۔“اسی طرح ایک اور سیلفی میں تابوت نظر آتا ہے اور ساتھ لکھا ہے ”دادا ابو رخصت ہوگئے۔“ فرانچیسکا نے ایک اور سیلفی بھی پوسٹ کی جس میں وہ اپنے فیشن اور سٹائل کا بھرپور مظاہرہ کرتی نظر آتی ہے اور اس کے ساتھ لکھا ہے ”دادا ابو کی آخری رسومات سے ابھی واپس آئی ہوں۔“

فرانچیسکا کی یہ سیلفیاں سامنے آنے پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اگرچہ ان کے پرستاروں کی تعداد ہزاروں میں ہے لیکن اب ان کے ناقدین کی تعداد لاکھوں میں ہوچکی ہے، جن کا کہنا ہے کہ دکھاوا اور شہرت کا لالچ اپنی جگہ لیکن کم از کم کسی کی موت کو تو اس کا ذریعہ نہیں بنانا چاہیے، اور خصوصاً اپنے دادا ابو کی موت پر ایسی شرمناک حرکت کسی کو بھی زیب نہیں دیتی۔ فرانچیسکا کی حرکت پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک انٹرنیٹ صارف نے لکھا ”اگر یہ میری بیٹی ہوتی اور میرے والد کی وفات پر ایسی حرکت کی کوشش بھی کرتی تو میں کبھی اسے آخری رسومات کے قریب بھی آنے نہیں دیتا۔“ ایک اور صارف نے لکھا ”اچھا ہوا بڑے میاں ایسی پوتی کی حرکتیں دیکھنے سے پہلے ہی دنیا سے رخصت ہوگئے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -