سکیورٹی خدشات، سرکاری ملازمین کے ”پوکے مون گو“ گیم کھیلنے پر پابندی عائد

سکیورٹی خدشات، سرکاری ملازمین کے ”پوکے مون گو“ گیم کھیلنے پر پابندی عائد
سکیورٹی خدشات، سرکاری ملازمین کے ”پوکے مون گو“ گیم کھیلنے پر پابندی عائد

  

اسلام آباد (صباح نیوز) سکیورٹی خدشات کی وجوہات پر نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سکیورٹی بورڈ نے ملک بھر کے سرکاری ملازمین کو پوکے مون گو گیم نہ کھیلنے کی ہدایت کرتے ہوئے انتباہ جاری کردیا ہے۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پوکے مون گیم کھیلنے کے دوران موبائل کا جی پی ایس اور کیمرہ خود بخود آن ہوجاتے ہیں جس سے حساس مقامات کی تصاویر اور لوکیشن لیک ہونے کا خطرہ ہے۔ گیم کھیلنے سے صارف کے جی میل اکاﺅنٹ تک رسائی ممکن ہوجاتی ہے جس سے لوکیشن اور صارف کے رابطہ نمبرز لیک ہوسکتے ہیں۔ تمام ملازمین کو خبردار کیا گیا ہے وہ اپنے یا رشتہ داروں کے کمپیوٹر، سمارٹ فونز میں یہ گیم انسٹال نہ کریں۔یاد رہے امریکہ اور اسرائیل سمیت کئی ممالک کے حساس اداروں کی جانب سے حساس و دفاعی تنصیبات کو محفوظ بنانے کیلئے پہلے ہی گیم پر پابندی عائد کی جا چکی ہے۔

مزید :

اسلام آباد -