پاکستان کے قریبی دوست اور بڑے اسلامی ملک میں چرس کو قانونی حیثیت دے دی گئی، اسکی وجہ ایسی کہ جان کر آپ بھی داد دیں گے

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی میں اب تک دیگر منشیات کے ساتھ ساتھ بھنگ کی کاشت پر بھی پابندی عائد تھی مگر اب ترک وزارت خوراک و زراعت اور لائیوسٹاک نے پابندی اٹھا لی ہے اور طبی و سائنسی مقاصد کے لیے بھنگ کی کاشت کو قانونی قرار دے دیا ہے۔ ترک اخبار ڈیلی صباح کی رپورٹ کے مطابق وزارت نے 19صوبوں میں بھنگ کی کاشت کو قانونی قرار دیا ہے۔ان صوبوں کے رہائشی کاشتکاروں کو بھنگ اگانے سے قبل حکومت سے اجازت لینی ہو گی۔ انہیں حکومت کی طرف سے 3سالہ پرمٹ دیا جائے گا جس کے حصول کے لیے کئی شرائط رکھی گئی ہیں۔پرمٹ کے حصول کے لیے کاشتکاروں کو ضمانت دینی ہو گی کہ وہ بھنگ کو بطور نشہ آور بوٹی فروخت نہیں کریں گے اور نہ ہی کسی دیگر نشہ آور چیز کے خریدوفروخت میں ملوث ہوں گے۔