عمران خان کے بٹوے میں ہمیشہ سو یا دو سو روپے ہی ہوتے ہیں :شاہد آفریدی

عمران خان کے بٹوے میں ہمیشہ سو یا دو سو روپے ہی ہوتے ہیں :شاہد آفریدی
عمران خان کے بٹوے میں ہمیشہ سو یا دو سو روپے ہی ہوتے ہیں :شاہد آفریدی

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہاہے کہ اگر کبھی آپ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا بٹوہ کھول کر دیکھیں تو اس میں سو یا دو سو روپے ہی ہوں گے ۔

نجی ٹی وی دنیانیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہناتھا کہ عمران خان کی سیاست دو چیزوں منحصر کرتی ہے ایک تو وہ کرپٹ نہیں ہیں اور ان چیزوں کا ہمیشہ خیال رکھتے ہیں ،اگر کبھی آپ ان کا پرس کھول کر چیک کریں تو اس میں سو یا دو سو روپے ہی پڑے ہوتے ہیں ۔شاہد آفریدی نے کہا کہ دوسری چیز یہ ہے کہ وہ لوگوں کو گھروں سے نکالنا جانتے ہیں اور انہیں دو چیزوں پر ان کی سیاست سٹینڈ کرتی ہے ۔

مزیدپڑھیں:پاکستان کے قریبی دوست اور بڑے اسلامی ملک میں چرس کو قانونی حیثیت دے دی گئی، اسکی وجہ ایسی کہ جان کر آپ بھی داد دیں گے

انہو ں نے کہا کہ خیبر پختون خواہ میں پچاس فیصد لوگ کے پی کے حکومت سے خوش ہیں جبکہ باقی پچاس فیصد خوش نہیں ہیں وہ کہتے ہیں کہ جس طرح کام ہونا چاہیے اس طرح نہیں ہوا۔شاہد آفریدی کا کہناتھا کہ میں سمجھتاہوں کہ جو دکھتاہے وہ بکتا ہے ،عمرا ن خان کے پاس موقع ہے اور عوام بھی عمران خان کے ساتھ ہیں ۔

ویڈیو بھی دیکھیں:

مزید :

کھیل -