کس علاقے میں یہ امریکی ڈرون مار گرایا گیا؟ جان کر ٹرمپ کے بھی ہوش اُڑجائیں گے کیونکہ۔۔۔

کس علاقے میں یہ امریکی ڈرون مار گرایا گیا؟ جان کر ٹرمپ کے بھی ہوش اُڑجائیں گے ...
کس علاقے میں یہ امریکی ڈرون مار گرایا گیا؟ جان کر ٹرمپ کے بھی ہوش اُڑجائیں گے کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے صوبے قندوز کے ایک ویرانے میں جمع ان طالبان کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے امریکا کا ڈرون طیارہ مار گرایا ہے۔ یہ بات نجانے کس حد تک درست ہے، لیکن بہرحال ان کی خوشی سے تو یہی ظاہر ہوتا ہے کہ یہ انہی کا کارنامہ ہے۔
دی مرر کے مطابق ننگرہار صوبے کے علاقے باٹی کوٹ کے شدت پسندوں کا تو یہ بھی کہنا ہے کہ انہوں نے ڈرون کے علاوہ ایک بکتربند گاڑی کو بھی نشانہ بنا ڈالا ہے اور اس حملے میں دو افراد کو ہلاک اور تین سے زائد کو زخمی کیا ہے۔ اس دعوے کے متعلق بھی یقین سے کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ اس میں کتنی سچائی ہے کیونکہ افغانستان میں موجود داعش کے جنگجو بھی ان دونوں واقعات کا کریڈٹ لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

شمالی کوریا نے انسانوں کو سب سے خطرناک ہتھیار بنادیا، ان کے جسموں میں ایسی چیز ڈال دی کہ امریکی فوجیوں کی خوف سے ہی جان نکل جائے گی
ابھی گزشتہ روز ہی افغان حکام نے انکشا ف کیا تھا کہ کنڑ صوبے میں امریکی ڈرون نے حملہ کر کے 14 شدت پسندوں کو مار ڈالا تھا ۔ مرنے والے شدت پسندوں کا تعلق داعش سے بتایا گیا ہے۔ اب طالبان کے اس کارنامے کے بعد نجانے امریکا کا ردعمل کیا ہوگا، کہ اب تو انہوں نے ’دہشت گردوں کو مارنے والا ڈرون ہی مار ڈالا ہے۔‘