عمران خان نااہل نہیں ہوں گے : شیخ رشیدکا دعویٰ

عمران خان نااہل نہیں ہوں گے : شیخ رشیدکا دعویٰ
عمران خان نااہل نہیں ہوں گے : شیخ رشیدکا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمدنے دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف نااہل نہیں ہوں گے۔ملکی معیشت مضبوط نہیں ہوگی توملکی دفاع بھی مضبوط نہیں ہوگا۔

پاکستان اور پاک فوج کے خلاف بات کرنے والے ملک دشمن ،کرپٹ سیاستدان عدلیہ اور فوج کے خلاف باتیں کرکے ملک میں انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں:پرویز مشرف
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام’’محاذ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہناتھا کہ جنرل قمرجاویدباجوہ فوجی افسرہیں اگرجنرل باجوہ اکانومی پربات نہیں کریں گے توفوج کوآپریشنزکے لئے رقم نہیں ملے گی ۔جس کے بغیرپاک فوج بین الاقوامی سازشوں کامقابلہ کیسے کریگی،ملکی معیشت مضبوط نہیں ہوگی توملکی دفاع بھی مضبوط نہیں ہوگا۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کوپانچ ججزنے نااہل کیا لیکن مسلم لیگ ن نے انہیں پارٹی صدربنالیا،ایسے توکل اجمل پہاڑی بھی پارٹی کاصدربن جائیگا، میں ایسی جمہوریت پرلعنت جوسپریم کورٹ سے ٹکراجائے جبکہ احتساب عدالت کے باہرنوازلیگ کے غنڈے تھے وکلاء کے کپڑوں میں نوازلیگ کے کارکن تھے جنہوں نے ہنگامہ آرائی کی ۔

مزید :

اسلام آباد -